یروشلم : غرب اردن کے مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی فورس کی فائرنگ میں ایک
فلسطینی نابالغ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ فلسطینی وزیر صحت نے اسرائیلی فورس کی
فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پندرہ سالہ فلسطینی کا نام خالد باہار بتایا ہے،
جس کا تعلق مغربی کنارے کے جنوبی شہر ہیبرون کے علاقے بیت عمر سے تھا۔ دوسری طرف اسرائیلی فورس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والا فوجیوں
پر راکٹ داغ رہا تھا جس کو روکنے کیلئے پہلے ہوائی فائرنگ کی گئی بعد ازاں
وہ گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
فلسطینی حکام
کا بہر حال کہنا ہے کہ اسرائیلی فورس نے جس نہتے فلسطینی کو نشانہ بنایا
ہے وہ مسلح نہیں تھا۔
اسرائیلی فوجی کارروائی میں 2014 سے جاری تنازع میں اب تک 223 نہتے فلسطینی
شہری مارے جا چکے ہیں جن میں بیشتر خواتین اور بچے تھے۔ اسرائیلی فورس کی
فائرنگ سے زخمی ہونے والے نہتے فلسطینیوں کی تعداد سیکڑوں میں پہنچ چکی
ہے۔
اسرائیل کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ اس دوران دو غیر ملکی سیاحوں سمیت
ان کے 35 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے جبکہ 140 اسرائیلی فوجیوں کے زخمی
ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی ہیں۔